لاہور ( این این آئی) اداکارہ وینا ملک نے نجی ٹی وی چینل پر ’’ شاہ مدینہ ‘‘ نعت پیش کر کے سب کو حیرت میں ڈال دیا ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ وینا ملک اڑھائی سال کے بعد نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں میزبانی کے فرائض انجام دے رہی ہیں ۔ یکم رمضان المبارک کو نجی ٹی وی چینل سے افطاری کے بعد انہوں نے مشہور نعت ’’ شاہ مدینہ ‘‘ سنا کر شرکاء اور ٹی وی ناظرین کو حیرت میں ڈال دیا ۔ وینا ملک نے انتہائی خوبصورت انداز میں نعت پیش کر کے نجی ٹی وی کے پروڈیوسر سمیت دیگر سٹاف سے بھی بھرپور داد وصول کی ۔ یہ وینا ملک کی فنی زندگی کی پہلی نعت تھی جو نجی ٹی وی پر آن ائیر ہوئی۔