جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

آب زم زم کا تاریخی چشمہ کتنے لوگوں کی ضروریات پوری کرتا ہے اور ایک گھنٹے میں اس میں سے کتنا پانی نکالا جاتا ہے؟

datetime 8  جون‬‮  2016 |

ریاض (اے پی پی) ہزاروں سال سے جاری آب زم زم کے تاریخی چشمے سے اب بھی ایک پورے شہر کی پانی کی ضرورت پوری کی جا رہی ہے اور چشمے سے فی گھنٹہ 68ہزار 4سو لٹر پانی مسلسل نکالا جا رہاہے یہ بات جیالوجیکل سروے کے صدر زہیرنواب نے سعودی اخبار کو انٹرویو میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ آب زم زم کے چشمے کی تاریخ کا آغاز ہزاروں سال قبل حضرت ابراہیم ؑ کی اہلیہ حضرت ہاجرہ اور ان کے بیٹے اسماعیل ؑ کی مکہ آمد کے ساتھ ہوتا ہے۔ اس چشمے نے مکہ کو ایک بے آب و گیاں ریگستانی علاقے میں ایک پھلتے پھولتے شہر میں تبدیل کر دیا جہاں دنیا بھر سے لاکھوں فرزندان توحید ہر سال حج و عمرہ کے لئے آتے ہیں اور اس چشمہ کے پانی سے سیراب ہوتے ہیں۔ جزیرہ نما عرب کے جنوبی حصوں سے اب بھی لوگ اگر آب زم زم سے بیرل کے بیرل بھر کر لے جاتے ہیں اور دوستوں اور رشتہ داروں کو تحفتاً پیش کرتے ہیں۔ مکہ میں مقیم کئی سعودی خاندان اب بھی رضاکارانہ طور پر زائرین کو آب زم زم پلانے کی خدمات سرانجام دیتے ہیں۔ زہیر نواب نے کہا کہ نہ صرف زائرین بلکہ سعودی عرب بھر میں آب زم زم کی طلب روز بروز بڑھ رہی ہے اور اس طلب کو پورا کرنے کے لئے ایک تحقیقی ادارے کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، اس کے علاوہ ایک فیکٹری بھی قائم کی گئی ہے جو یومیہ 2لاکھ بوتل آب زم زم کو صاف کرتی ہے تا کہ زائرین کو بہترین معیار کا آب زم زم پینے کے لئے فراہم کیا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…