منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اوبامہ نے محمد علی کے جنازے میں شرکت کیوں نہیں کی ؟ بڑی وجہ تو اب سامنے آئی

datetime 10  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(اے پی پی) امریکی صدر براک اوباما جمعے کو سابق باکسنگ لیجنڈ محمد علی کے جنازے کی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر اوباما اور ان کی اہلیہ مشعل اوباما جمعے کو اپنی بیٹی مارلیا کے ہائی سکول کی گریجویشن تقریب میں موجود ہوں گے۔وائٹ ہاؤس کے سینئیر ایڈوائزر والیری جیرٹ کا کہنا ہے کہ صدر اوباما اور ان کی بیوی بعد میں محمد علی کے خاندان کو ایک خط بھیجیں گے۔محمد علی کے خاندان کے ترجمان باب گنل کا کہنا ہے کہ صدر اوباما نے محمد علی کی بیوہ لینی سے ٹیلی فون پر بات کی۔دوسری جانب محمد علی کے جنازے کی جمعے کو ہونے والی عوامی تقریب میں کئی عالمی رہنما، مختلف ممالک کے سربراہان اور مشہور شخصیات حصہ لیں گی جن میں ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان اور اردن کے بادشاہ عبداللہ بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ برطانیہ کے سابق عالمی ہیوی ویٹ چیمپیئن لینوکس لیوس اور اداکار وِل سمتھ سابق عالمی چیمپیئن محمد علی کے جنازے کو کندھا دیں گے۔امریکہ کے سابق صدر بل کلنٹن اور اداکار بلی کرسٹل بھی جمعے کو ہونے والی تقریب میں بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔لوئی ول کا فریڈم ہال 18,000 نشستوں پر مشتمل ہے۔ محمد علی نے سنہ 1960 میں یہاں اپنے کریئر کا پہلا مقابلہ جیتا تھا۔



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…