ممبئی (این این آئی)جان ابراہام، ورون دھون اور جیکولین فرنانڈس کی فلم دھشوم کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے جو کہ ایکشن سے بھرپور ہے۔روہت دھون کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی مرکزی کاسٹ میں جان ابراہام، ورون دھون اور جیکولین فرنانڈس شامل ہیں جبکہ اکشے کھنہ نے بھی ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔نرگس فخری اور اکشے کمار نے بھی فلم میں مختصر کردار ادا کیے ہیں۔جان ابراہام تو اکثر ایکشن فلموں کا حصہ بنتے رہے ہیں تاہم یہ رومانوی کامیڈی ہیرو ورون دھون کے لیے پہلا موقع ہے۔تین منٹ کے ٹریلر میں ویرات کوہلی سے متاثر ہو کر تشکیل دیئے گئے ایک کرکٹ کھلاڑی کو دکھایا گیا ہے جسے پاکستان اور انڈیا کے فائنل میچ سے قبل اغوا کرلیا جاتا ہے جسے چھڑانے کے لیے ورون دھون اور جان ابراہام حرکت میں آتے ہیں۔یہ فلم 29 جولائی کو ریلیز کی جائے گی اور توقع کی جانی چاہئے کہ سرحد کی اس جانب بھی اسے سینماؤں میں دکھایا جائے گا۔