ممبئی (این این آئی)اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ ان کے والد اور فلمساز اور ڈائریکٹر مہیش بھٹ شرابی تھے، تاہم گزشتہ 27 سال سے انھوں نے شراب کو ہاتھ بھی نہیں لگایا ہے۔عالیہ شراب اور نشے کے کاروبار پر بنائی گئی ابھیشک چوبے کی فلم ’ اڑتا پنجاب‘ میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔انھوں نے فلم کے بارے میں بی بی سی سے بات کرتیہوئے کہا کہ ’کلب ہو یا پارٹی، ہر جگہ نوجوان منشیات لیتے دکھائی دیتے ہیں۔اس وقت منشیات نوجوانوں میں بہت مقبول ہے اور میں ایسے لوگوں سے ملی بھی ہوں۔کیا کبھی عالیہ نے بھی ڈرگز لیے ہیں؟ اس کے جواب میں وہ کہتی ہیں، ’میں نے کبھی ڈرگز نہیں لیے۔عالیہ کا کہنا تھا اس بارے میں ان کے پاپا اور مشہور ہدایت کار مہیش بھٹ ان کے لیے بڑی تحریک بنے۔ انھوں نے کہا ’پہلے میرے باپ شرابی تھے، لیکن گزشتہ 27 سال سے انھوں نے شراب کو ہاتھ بھی نہیں لگایا۔فلم ’اڑتا پنجاب‘میں عالیہ ایک بہاری لڑکی کے کردار میں ہیں۔فلم کا ٹریلر لانچ ہونے کے بعد عالیہ کو تعریف کے ساتھ ساتھ تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔عالیہ کہتی ہیں، ’صرف فلم کے ٹریلر کو دیکھ کر کردار پر تبصرہ کرنا ٹھیک نہیں لیکن سب کو خوش کرنا مشکل ہے۔وہیں سوشل میڈیا پر فعال رہنے والی عالیہ کو لگتا ہے کہ اب سوشل میڈیا ’اوور‘ ہو گیا ہے۔