جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

امیگریشن پالیسی ،امریکہ نے سخت فیصلہ کرلیا

datetime 8  جون‬‮  2016 |

نیویارک(آئی این پی)امریکا نے امیگریشن پالیسی کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کا مقصدا مریکی سرزمین کو انتہا پسندی اور دہشت گردی سے محفوظ بنانا ہے، آئندہ الیکشن میں جو بھی جماعت برسرِ اقتدار آئے ، پالیسیاں نرم ہونے کی بجائے مزید سخت ہوں گی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریپبلکن سینٹر خاتون جوئیس پیپین اور ڈیمو کریٹک سینٹر جیف مورس نے ایک مباحثے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں جماعتوں میں سیاسی اختلافات ہو سکتے ہیں ، لیکن امیگریشن پالیسی پر دونوں متفق ہیں کہ قوانین سخت سے سخت کیے جائیں تاکہ امریکی سرزمین کو انتہا پسندی اور دہشت گردی سے محفوظ بنایا جا سکے ۔سینٹر جوئیس پیپین نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ متنازعہ بیانات صرف سیاست کی باتیں ہیں لیکن جہاں تک حقیقت کا تعلق ہے تو میں اس بات کی حمایت کرتی ہوں کہ امریکہ کو بلاشبہ ایک موثر، مربوط اور مضبوط ارادے والی قیادت کی ضرورت ہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر منتخب ہو گے تو امریکی دفاعی بجٹ توقع سے زیادہ بڑھا دیا جائیگا اور امریکی افواج کے یونٹوں میں بھی اضافہ کیا جائے گا تاکہ امریکہ آنے والے چیلنجر کا مردانہ وار مقابلہ کر سکے اور دہشت گردوں کا احسن طریقے سے قلع قمع کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ دنیا کے تمام ممالک کو ساتھ لے کر چلنا چاہتا ہے۔ امریکہ کی خواہش ہے کہ دنیا میں امن قائم کرنے کے لیے ایسی ٹھوس پالیسیاں بنائی جائیں جس سے دنیا کو ریلیف ملے ، امریکہ دہشت گردوں کے خاتمے تک جہاں بھی ہو سکے اپنی کارروائیاں جاری رکھے گا ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آنے والا دور ریپبلکن کا ہو گا ۔ڈیموکریٹک سینٹر جیف مورس کا کہنا تھا کہ خواب دیکھنے پر پابندی تو نہیں لگائی جا سکتی ، آنے والا دور کس جماعت کا ہو گا وہ تو وقت ہی بتائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ آئے روز جارحانہ بیانات دیکر امریکیوں کو تقسیم کرنے اور امن و امان میں خلل پیدا کرنے کی جان بوجھ کر کوشش کرتے ہیں اسی لیے امریکی عوام انکے بیانات کو صرف لطیفے ہی سمجھتی ہے ۔ انہوں نے دعوی کیا کہ ہیلری کلنٹن آئندہ امریکی صدر ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ ڈیموکریٹک کی خارجہ ، داخلہ اور دفاعی پالیسی انتہائی کامیاب ہے اور آئندہ اس میں مذید بہتری لائی جائیگی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…