جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

سعودی شہزادے کی ناقابلِ یقین خواہش نے سب کو حیران کر دیا

datetime 7  جون‬‮  2016 |

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے ولی عہد، وزیر داخلہ اور حج سپریم کمیٹی کے سربراہ شہزادہ محمد بن نایف بن عبدالعزیز نے باور کرایا ہے کہ مملکت کی تاسیس کے وقت سے ہی اس کی قیادت کی یہ شدید خواہش رہی ہے کہ حجاج کرام اور معتمرین کی انتہائی دیکھ بھال کے ساتھ خدمت کی جائے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ولی عہد نے اپنے خطاب میں کہاکہ میں حرمین شریفین کی خدمت کے سلسلے میں اپنے برادر خالد الفیصل کی کوششوں کو گراں قدر جانتے ہوئے ان کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔ الحمد للہ ہماری سیکورٹی فورسز میں موجود بھائی بھرپور طریقے سے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں اور ان کے ہم وطنوں اور معتمرین کو ان اہل کاروں پر مکمل اعتماد ہے اور وہ اس بھروسے کے قابل بھی ہیں۔ یہ لوگ اللہ عزوجل سے اس کام کا پورا اجر پائیں گے۔ اس لیے کہ ان کی خدمات کے برابر دنیاوی طور پر کوئی اجر نہیں ہے۔شہزادہ محمد بن نایف نے باور کرایا کہ وہ مختلف وقتوں میں سیکورٹی اہل کاروں کی جانب سے کارروائی کے لیے مطلوب تمام تر ضرورتوں کی فراہمی کیلئے کام کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…