ممبئی (آئی این پی)ٹائمز سیلیبکس ویب سائٹ کے سروے کے مطابق شاہ رخ خان اور شردھا کپور پہلا مقام حاصل کرتے ہوئے سرفہرست رہے۔ ٹائمز سیلیبکس سروے کے مطابق شاہ رخ خان نے سلمان خان، عامر خان، اکشے کمار اور امیتابھ بچن کو ٹکر دیتے ہوئے پہلا مقام حاصل کیا ہے۔اپریل میں کرائے گئے سروے کے مطابق شاہ رخ کو 21 پوائنٹس جبکہ سلمان کو 19 پوائنٹس، عامر کو 17.5 پوائنٹس اکشے کو 16.9 پوائنٹس اور امیتابھ کو 16 پوائنٹس ملے ہیں۔رتیک روشن 15 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے، ارجن کپور 13.5 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں، رندیپ ہڈا 13 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں ، ورون دھون 12.5 پوائنٹس کے ساتھ نویں اور رنویر سنگھ 12 پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر رہے۔اداکاراؤں میں شردھا کپور پہلے نمبر پر رہیں انہیں 16 پوائنٹس ملے وہیں پرینکا چوپڑا 15 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ، انوشکا شرما 13.7 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، سنی لیونی 13 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اورکنگنا رنوت 12.5 پوائنٹس ساتھ پانچویں نمبر پر رہیں۔کترینہ کیف 12.1 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے، عالیہ بھٹ 11.5 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں، سونم کپور 10.5 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں، کرینہ کپور 10 پوائنٹس کے ساتھ نویں اور دیپکا پاڈوکون 9.9 پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر رہیں۔