منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی عرب میں بھی دم کیا ہوا پانی،زیتون کا تیل، تعویذ دکانوں پر بکنے لگے

datetime 7  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الریاض(این این آئی)سعودی عرب میں دم کیا ہوا پانی،زیتون کا تیل بازاروں میں بکنے لگا ،عرب ٹی وی کے مطابق پڑھنے والے کو آب زمزم ، تیل یا زعفران کی بوتل پر محض اپنی چند سانسیں پھونکنا ہوتی ہیں۔ یہاں تک کہ یہ مصنوعات علاج کے لیے ایسی دوا میں تبدیل ہو جاتی ہیں کہ وہ دنیا بھر کے طبی تحقیق کے خصوصی مراکز کو عاجز کر دیتی ہیں۔ وہ مراکز جو جدید دور کے امراض کی دواؤں کی تیاری کے لیے دن رات ایک کر کے کامیاب تحقیق کے واسطے اپنے کام میں جْتے رہتے ہیں۔عام طور پر ہر دم کرنے والی کی اپنی پنساری کی دکان ہوتی ہے جس کی سعودی عرب کے اندر اور خلیجی ممالک میں بھی دیگر شاخیں ہوتی ہیں۔ پنساری کی دکانوں اور دم کرنے والوں کے میدان میں مقابلہ اس حوالے سے بڑھ رہا ہے کہ ہر کوئی ایسی مصنوعات دریافت کرنے میں مصروف ہے کہ ان کا احاطہ نہ کیا جاسکے۔ ان میں ڈپریشن اور وسوسے کا خاتمہ کرنے، خوف اور دہشت کے آثارکم کرنے، جن کو بھگانے اور جادو نکالنے کے مرکبات شامل ہیں۔بانجھ پن اور حمل میں تاخیر کے علاج کی بوٹی کے نام سے معروف دوا بھی ہے۔ اسی مقصد کے لیے شرعی تعویذ کا مرکب بھی ہوتا ہے جو روغن زیتون، زیرہ اور پسی ہوئی ہینگ سے تیار ہوتا ہے۔خریدار کو ایک ہی دکان پر مشہور قاریوں کے ناموں کے ساتھ جادو کے توڑ اور جن بھگانے کے لیے مختلف تعویذ مل سکتے ہیں۔ایک دکان پر دم کیے ہوئے پانی کی 5 ریال والی بوتل کے بارے میں معلوم کیا تو دکان کے ذمہ دار نے اثبات میں جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ان قاری کی 100% ضمانت ہے۔ جو کوئی بھی ان کے تعویذ کا پانی پیتا ہے وہ اپنے حال میں بڑا فرق محسوس کرتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…