منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

شمالی کوریا نے ینگ باین جوہری سینٹر دوبارہ فعال کردیا،عالمی جوہری ایجنسی کا دعویٰ

datetime 7  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیانگ یانگ(این این آئی)جوہری توانائی کے نگراں ادارے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے کہاہے کہ شمالی کوریا نے بظاہر ینگ باین میں جوہری سینٹر کو دوبارہ فعال کر دیا ہے۔شمالی کوریا کی جوہری سائٹ ینگ باین بجلی گھروں میں ایندھن کو پراسیس کرتی ہے اور وہ اس کے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کے لیے پلوٹونیم کا ذریعہ رہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ ری ایکٹر 2007 میں بند کر دیا گیا تھا تاہم پیانگ یانگ کا کہنا تھا کہ اسے گذشتہ سال دوبارہ فعال کیا گیا۔اس ری ایکٹر کے فعال ہونے کے بعد سے شمالی کوریا نے جوہری ہتھیار کے چوتھے ٹیسٹ کا انعقاد کیا ہے۔شمالی کوریا کی جانب سے جوہری اور متعدد میزائل تجربات کے بعد خطے میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔اقوامِ متحدہ نے شمالی کوریا پر س2006 میں جوہری تجربہ کرنے اور بیلسٹک میزائل کے استعمال کی پابندی عائد کی تھی۔تاہم آئی اے ای اے کے سربراہ یوکیا امانو کا کہنا تھاکہ حالیہ تصاویر میں پانچ میگا واٹ ری ایکٹرپر سرگرمیوں، افزودگی کے پھیلاؤ اور دیگر ری پروسیسنگ کی سرگرمیوں کے اشارے ملے ہیں۔اے ای اے کے مطابق شمالی کوریا کی جوہری سائٹ کے پاس گاڑیوں کی آمدو رفت بھی دیکھی گئی ہے اور اس بات کے اشارے ملے ہیں کہ وہاں گرم پانی کو ڈسچارچ کیا جا رہا ہے جو کولنگ آپریشنز کی جانب اشارہ کرتے ہیں۔شمالی کوریا کے دیگر مبصرین نے گذشتہ مہینوں میں یہ کہا ہے کہ جوہری پلانٹ نے دوبارہ کام کرنا شروع کر دیا ہے۔واضح رہے کہ امریکہ نے حال ہی میں شمالی کوریا پر مزید نئی پابندیاں عائد کی تھیں۔یکم اپریل کو امریکی صدر باراک اوباما نے اعلان کیا تھا کہ امریکہ اور چین نے فیصلہ کیا ہے کہ شمالی کوریا کو مستقبل میں میزائل ٹیسٹ کرنے سے روکیں گے۔اس کے باوجود شمالی کوریا نے مغربی ممالک کو دھمکیاں دیتے ہوئے ہائیڈروجن بم اور پھر طویل فاصلے تک جانے والے میزائل کے تجربات کی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…