منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

افیون کی دوکروڑ60لاکھ گولیاں لیبیا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

datetime 7  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایتھنز (این این آئی)یونان نے افیون کی دوکروڑ ساٹھ لاکھ گولیاں لیبیا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ، حکام نے پکڑی گئی منشیات کی بھاری مقدار کے حوالے سے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے، یونانی حکام اس بات کا کھوج لگانے کی کوشش کررہے ہیں کہ آیا افیون کی 26 ملین گولیاں لیبیا اسمگل کرنے کی سازش میں شدت پسند گروپ دولت اسلامی ’داعش‘ کا ہاتھ ہے یا نہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یونانی حکام نے امریکی انسداد منشیات فورس کے تعاون سے منشیات کی 26 ملین گولیاں پکڑنے کا دعویٰ کیاہے مبینہ طور پر یہ منشیات لیبیا کو اسگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ لیبیا کو بھجوائی جانے والی منشیات کی گولیاں ’ٹراماڈول‘ نامی مادے سے تیار کردہ ہیں جو عموما طبی مقاصد کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق حال 10 مئی کو بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے ایک مال بردار ٹرک یونان کی پرانی اور سب سے بڑی بندرگاہ بیریوس پہنچا، جہاں امریکی انسداد منشیات حکام کی نشاندہی پر اسے پکڑ لیا گیا تھا۔ یونانی پولیس کے ایک عہدیدار لوکاس ڈانابایسس نے بتایا کہ منشیات سے لدے ٹرک کو پکڑنے میں امریکی اداروں کی جانب سے معلومات فراہم کی گئی تھیں۔گولیوں کی شکل میں منشیات ٹرک پر گھروں میں استعمال ہونے والے فرنشنگ بکسوں کے پیچھے ٹھونسی گئی تھیں اور کہا گیا تھا یہ سامان لیبیا لے جایا جا رہا ہے۔یونانی حکام اس بات کی چھان بین کررہے ہیں کہ آیا لیبیا کو بھاری مقدار میں منشیات اسمگل کرنے میں شدت پسند تنظیم دولت اسلامی ’’داعش‘‘ کا ہاتھ ہے یا نہیں۔ کیونکہ جن کمپنیوں کی جانب سے یہ سامان منگوایا گیا ہے ان کے بارے میں شبہ ہے وہ دہشت گردوں کے ساتھ رابطوں میں ہیں اور تعاون کرتی ہیں۔ منشیات کی متذکرہ بالا مقدار کی قیمت 13 ملین ڈالر لگائی گئی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…