جمعہ‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2026 

کینسر سے بچاؤ کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہو گا، جو بائیڈن

datetime 7  جون‬‮  2016 |

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ کینسر سے بچاؤ کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہو گا۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق واشنگٹن میں کینسر کے علاج کے پروگرام ’کینسر مون شاٹ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی نائب صدر نے کہا ہے کہ کینسر کے علاج کے لیے اسی تیزی اور تندہی کے ساتھ کا کام کیا جانا چاہیے جس طرح ایبولا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ میں نے خود کو ایک ایسے صدر کے طور پر دیکھا تھا جس نے خود کینسر کا علاج کروایا اور یہ یقین کیا کہ یہ ممکن ہے۔انھوں نے سائنسدانوں سے کہاان کی کامیابی واقعتاً دنیا کو بدل کر رکھ دے گی لیکن انھوں نے کلینیکل جانچ میں حائل رکاوٹوں کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔انھوں نے کہا وہ ایبولا سے پریشان تھے جس کے بعد وہ لاکھوں کروڑوں ڈالر اکٹھا کرنے میں کامیاب ہوئے اور تمام امریکی فوج کو وہاں جھونکنے کو تیار ہو گئے کیونکہ صحت کا عالمی ادارہ اس سے نمٹنے میں ناکام تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…