جکارتہ (این این آئی)انڈونیشیاء کے دور دراز مشرقی ساحلی علاقے میں زلزلے کے شدید جھٹکوں سے لرز اٹھے تاہم کوئی سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ پیر کو رات 12:25 پر باندا نامی علاقے کی سمندری حدود میں پیش آیا جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.3 ریکارڈ کی گئی۔ اس کا مرکز جزیرہ ایمبن سے 300 کلیو میٹر دور 428 کلیو میٹر زیر زمین تھا۔ ماہرین کے مطابق زلزلہ اس قدر شدید نہیں تھا کہ سونامی وارننگ جاری کی جا سکے۔