دبئی (این این آئی)متحدہ عرب امارات میں گاڑیوں کی رجسٹریشن نمبروں کیلئے ہونے والی نیلامی کے دوران نمبر ون یا ایک نمبر والی رجسٹریشن پلیٹ 49 لاکھ ڈالر میں نیلام ہوگئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک نمبر کی رجسٹریشن پلیٹ کی نیلامی کیلئے مختلف افراد نے بولیاں لگائیں ٗایک نمبر کی حامل رجسٹریشن نمبر پلیٹ کیلئے سب زیادہ بولی امارتی کاروباری شخض عارف احمد الزارونی نے لگائی۔اماراتی کاروباری شخص عارف احمد الزارونی شارجہ کے رہنے والے ہیں انھوں نے مقامی روزنامے کو بتایا کہ میں ہمیشہ پہلے نمبر پر رہنا چاہتا ہوں۔انھوں نے ایک نمبر کی رجسٹریشن پلیٹ حاصل کرنے کیلئے ابتدائی طور پر مقرر کی گئی رقم سے اٹھارہ گناہ زیادہ مالیت ادا کی ۔عارف احمد الزارونی کی جانب سے خریدی گئی نمبر پلیٹ کا شمار متحدہ عرب امارات میں کی مہنگی ترین رجسٹریشن پلیٹ میں نہیں ہوتا۔اس سے قبل 2008 میں ابو ظہبی میں ایک نمبر والی رجسٹریشن پلیٹ کی نیلامی ایک کروڑ 42 لاکھ ڈالر میں ہوئی تھی۔بولی دینے والوں نے سب سے زیادہ دلچسپی 12، 22، 50، 100، 333، 777، 1000، 2016، 2020، 99999، رجسٹریشن نمبروں میں لی۔نیلامی سے مجموعی طور پر ایک کروڑ 36 لاکھ ڈالر کی رقم ملی