منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

بین الاقوامی علمی و دینی مرکز نے محمد علی باکسر کو خراج تحسین پیش کر دیا

datetime 5  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ (این این آئی)مصر کے بین الاقوامی سطح پر معروف علمی مرکز الازہر الشریف نے عالمی شہرت یافتہ سابق باکسر محمد علی کلے کی وفات پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ محمد علی ہفتے کے روز امریکا میں 74 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔الازہر الشریف کی جانب سے جاری بیان میں باور کرایا گیا ہے کہ محمد علی نے اسلامی اخلاق کے پابند ایک مسلمان کھلاڑی کا شاندار نمونہ پیش کیا بیان کے مطابق مرحوم نے اپنی زندگی انسانیت کی فلاح و بہبود، غریبوں کا خیال رکھنے اور نسل پرستی کے خلاف جنگ کے لیے وقف کر رکھی تھی ٗ انہوں نے ظلم و زیادتی کو یکسر مسترد کر دیا تھا۔ وہ نہ صرف کھیل کے میدان میں ایک ہیرو تھے بلکہ اپنی قوم کی نصرت اور اس کے مسائل حل کرنے کے حوالے سے بھی ہیرو کا درجہ رکھتے تھے۔ انہوں نے انصاف پر مبنی انسانیت سے متعلق معاملات کا بھرپور دفاع کیا۔الازہر کے بیان میں کہا گیا کہ اللہ رب العزت سے دعا کی جاتی ہے کہ وہ مرحوم کو اپنی جنت میں دائمی سکونت عطا فرمائے اور ان کے گھر والوں اور متعلقین کو صبر عطا فرمائے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…