ریاض(آئی این پی)سعودی عرب میں رواں ماہ صیام پچھلے اور آئندہ 10 برسوں میں طویل ترین روزوں کا مہینا ہو گا، طویل ترین روزہ 16 گھنٹے 13 منٹ کا ہو گا جب کہ اس سال کا چھوٹا روزہ 14 گھنٹے 51 منٹ کو محیط ہو گا، یوں پہلے اور آخری روزے میں صرف چار منٹ کا فرق ہو گا۔سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں ام القری کلینڈر کے مطابق رواں سال کے ماہ صیام کے روزوں کی طوالت کا حساب لگایا گیا ہے۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ صیام پچھلے اور آئندہ دس برسوں میں طویل ترین روزوں کا مہینا ہو گا۔
ام القری کلینڈر کے مطابق سعودی عرب میں طویل ترین روزہ 14 گھنٹے 55 منٹ کا ہو گا جب کہ اس سال کا چھوٹا روز14 گھنٹے 51 منٹ کو محیط ہو گا۔ یوں پہلے اور آخری روزے میں صرف چار منٹ کا فرق ہو گا۔پاکستان میں روزے کا دورانیہ تقریباً 16 گھنٹے یا اس سے زائد ہی ہوسکتا ہے جبکہ یورپی ملک آئس لینڈ کے مسلمان طویل ترین روزہ رکھیں گے جوکہ 22 گھنٹے طویل ہوگا۔ آئس لینڈمیں روزے کا آغاز صبح ایک بج کر 45 منٹ پر ہوگا جبکہ افطار کا وقت نصف شب کو ہوگا، آئس لینڈ کے بعد دوسرے پر سوئیڈن ہے جہاں پر روزوں کا دورانیہ 21 گھنٹے 58 منٹ ہوگا، جس کے بعد ناروے 20 گھنٹے 45 منٹ، ڈنمارک 20 گھنٹے 21 منٹ اور ہالینڈ 19 گھنٹے 8 منٹ کے ساتھ سرفہرست ہیں۔اسی طرح دنیا میں روزے کا سب سے کم دورانیہ وسطی امریکی ملک چلی میں ہوگا جو کہ 11 گھنٹے 30 منٹ ہوگا، جس کے بعد جنوبی افریقہ ہے جہاں یہ دورانیہ 12 گھنٹے 06 منٹ ہوگا، جبکہ پاپوا نیو گنی میں 12 گھنٹے 10 منٹ، ارجنٹائن میں 12 گھنٹے 21 منٹ اور آسٹریلیا میں 12 گھنٹے 38 منٹ ہوگا۔
جبکہ ہندوستان میں 17 گھنٹے 11 منٹ، مراکش میں 17 گھنٹے 12 منٹ، عراق میں 16 گھنٹے 24 منٹ، الجزائر میں ساڑھے 17 گھنٹے، میکسیکو میں لگ بھگ 17 گھنٹے، اردن میں 17 گھنٹے 31 منٹ، لبنان میں ساڑھے 17 گھنٹے، سعودی عرب میں 16 گھنٹے 13 منٹ، ایران میں 16 گھنٹے 19 منٹ، مصر میں 16 گھنٹے 6 منٹ، فلسطین میں 17 گھنٹے 39 منٹ اور امریکا میں 16 گھنٹے 44 منٹ طویل ہوگا۔ گذشتہ برس پہلے اور آخری روزے میں 8 منٹ کا فرق تھا اور آئندہ برس یہ فرق چھ منٹ پر آ جائے گا۔ اگلے دس برسوں میں روزے کے اوقات میں بہ تدریج کمی آئے گی ،1447ھ میں 13 گھنٹے 22 منٹ کا روزہ ہو گا۔ماہ صیام کے موسم گرما میں آنے سے متعلق ماہر فلکیات ڈاکٹر خالد الزعاق کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ صیام گرمیوں میں ضرور ہے مگر جتنی گرمی شوال میں پڑنے کا امکان ہے اتنی رمضان المبارک میں نہیں ہو گی۔ اس طرح گذشتہ برس کا رمضان رواں سال کے رمضان سے زیادہ گرم ایام میں گذر چکا ہے۔ آئندہ برس کا ماہ صیام رواں ماہ صیام سے نسبتا کم گرم دنوں میں آئے گا۔.
دنیا کا طویل اور مختصر ترین روزہ کن ممالک کا ہوگا؟ نام جاری
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں