ممبئی(آئی این پی) سابق حسینہ عالم کے پرستاروں کیلئے خوشخبری پسندیدہ اداکارہ ایک مرتبہ پھر امید سے ہو گئیں۔ تاہم اداکارہ اس خبر کو میڈیا سے چھپانے کی کو ششوں میں مصروف ہیں۔زی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ابھشیک بچن کی اہلیہ اور معروف اداکارہ ایشوریا رائے ایک بار پھر ماں بننے والی ہیں ،ایسی قیاس آرائی ایشوریا رائے کی جانب سے میڈیا سے بڑھتا ہوا فاصلہ اور کیمروں کو دیکھتے ساتھ ہی اپنے’’ پھولے ہوئے‘‘ پیٹ کو چھپانے کی وجہ سے بھارتی میڈیا میں پھیلی ہوئی ہے۔زی ٹی وی کے مطابق ابھی حال ہی میں ’’ہاؤس فل 3‘‘ کے پریمئر کے موقع پر بھی کچھ ایسا ہی نظر آیا ،جب فلم میں شامل تمام اداکار میڈیا کے لئے گروپ فوٹو بنوانے کے لئے پہنچے تو ان میں ایشوریا رائے شامل نہیں تھیں اور نہ ہی وہ کیمروں کے سامنے آئیں ،لیکن کچھ فوٹو گرافرز نے پھر بھی الگ سے کھڑی ایشوریا کی تصاویر لے ہی لیں۔ میڈیافوٹو گرافرز کی تصاویر بنانے کی کوشش میں ایشوریا رائے اپنا پیٹ چھپاتی نظر آئیں ،فوٹو گرافر جب ایشوریا کی تصاویر بنانے لگے تو انہوں نے کندھے پر لٹکایا ہوا بڑا سا بیگ اپنے پیٹ کے آگے کر لیا۔