منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

داڑھی نہ منڈوانے پر بھارت نے مسلمان کیساتھ ناقابل یقین سلوک کر ڈالا

datetime 5  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آن لائن) بھارتی فوج نے ایک مسلمان فوجی کو صرف اس لئے نکال دیا گیا کیونکہ اس نے داڑھی منڈوانے سے انکار کر دیا تھا۔ مختوم حسین نامی اس مسلمان فوجی کا موقف تھا کہ اسلام میں داڑھی منڈوانے کی اجازت نہیں ہے، اس لئے وہ ایسا اقدام نہیں اٹھا سکتا۔ انڈین آرمی نے قوانین اور حکم ماننے سے انکار پر مختوم حسین کو ناپسندیدہ فوجی قرار دے کر نوکری سے برخاست کر دیا۔تفصیلات کے مطابق 2001ء میں مختوم حسین نامی اس مسلمان فوجی نے اپنے کمانڈنٹ افسر سے درخواست کی تھی کہ اسے مذہبی بنیادوں پر داڑھی رکھنے کی اجازت دی جائے۔ فوجی افسر نے اس درخواست کے بعد مختوم حسین کو داڑھی رکھنے کی اجازت دیدی تاہم بعد ازاں اسے احساس ہوا کہ یہ اجازت فوجی قوانین میں ہونے والی نئی ترامیم اور احکامات کے خلاف ہے، تو اس نے یہ اجازت واپس لے لی اور مختوم حسین کو احکامات کی تعمیل کرنے کا حکم دیا۔ فوجی مختوم حسین نے ان احکامات کو امتیازی قرار دیتے ہوئے عدالت عالیہ کا دروازہ کھٹکھٹایا اور داڑھی نہ منڈوانے کے اپنے فیصلے پر قائم رہا۔ فوج کے احکامات نہ ماننے کی پاداش میں اسے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا اور حکم عدولی پر 14 روز کیلئے حراست میں بھی رکھا گیا۔ اطلاعات ہیں کہ مختوم حسین بھرتی فوج کے اس امتیازی سلوک اور فیصلے کیخلاف اب سپریم کورٹ جانے کی تیاری کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ بھارتی فوج کے قوانین کے مطابق سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ کسی کو بھی داڑھی بڑھانے کی اجازت نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…