ممبئی(آئی این پی) یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے سپر سٹارز اپنی فلموں کے کروڑوں روپے وصول کرتے ہیں لیکن ٹیلی ویژن اداکار بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق مشہور کامیڈین کپل شرما اور ان کے ساتھی اداکار صرف ایک شو کے لاکھوں روپے وصول کرتے ہیں۔رپورٹس کے مطابق کپل شرما بھارتی ٹی وی پر نشر ہونے والے ان کے مشہور شو دی کپل شرما شو کے ایک پروگرام کی میزبانی کیلئے 40 لاکھ روپے وصول کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے ساتھی اداکار سنیل گرور کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ ایک شو کے 10 لاکھ روپے، ککو شردا پانچ سے سات لاکھ جبکہ دادی کا کردار ادا کرنے والے اداکار علی اصغر کے ایک شو کی فیس سات لاکھ روپے ہے۔ خبریں ہیں کہ کپل شرما نے ملائیشیا میں منعقد ایک شو کی میزبانی کیلئے 75 لاکھ کی بھاری رقم وصول کی تھی۔