جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

ایران مصر سے کیا چاہتاہے؟مصر کے صدر نے انوکھا الزام عائد کردیا

datetime 4  جون‬‮  2016 |

قاہرہ(این این آئی)مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ ایران میں سازشی قوتیں مصر اور خلیجی ممالک کے درمیان تناؤ اور تنازعات پیدا کرنے کی کوششیں کررہی ہیں۔ دو سمندری جزیروں کی سعودی عرب کو حوالگی پر سیخ پا عناصر مصر اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات بگاڑنے کی سازشوں میں مصروف عمل ہیں مگر ہم ان کی تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔اقتدار سنبھالنے کے دو سال مکمل ہونے کے موقع پر ایک ٹی وی انٹرویو میں مصری صدر نے کہا کہ ان کی حکومت یونان کے ساتھ سمندری حدود کی حد بندی کی کوشش کررہی ہے کیونکہ جب تک سمندری حدود کا تعین نہیں ہوجاتا اس وقت تک بحیرہ روم اور بحر احمر میں موجود اقتصادی ذخائر و معدنیات کے حصول کا کوئی راستہ نہیں ہے۔ایک سوال کے جواب میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی کا کہنا تھا کہ سازشی قوتیں مصر کی سرحدوں کے تعین کی کوششوں کو بھی عوامی رائے عامہ کو گمراہ کرنے میں مصروف ہیں اور ایسی تمام قوتیں مصر اور پڑوسی ملکوں کے درمیان تعلقات بگاڑنا چاہتی ہیں۔امریکا اور مصر کے تعلقات کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں صدر السیسی کا کہنا تھا کہ قاہرہ اور واشنگٹن کے درمیان گہرے تزویرات تعلقات موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ لوگ یہ کیسے کہہ دیتے ہیں کہ امریکا اور مصر کے درمیان تعلقات مطلوبہ معیار پرنہیں ہیں۔ ہمارے لیے ماضی کی حکومتوں کی پالیسیاں عملی نمونہ نہیں ہیں۔ حالیہ چند برسوں کے درمیان مصر اور امریکا کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں بہتری آئی ہے۔ایک سوال کے جواب میں السیسی نے کہا کہ مصر سمیت خطے کے تمام ممالک مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور دیر پا حل کے حامی ہیں تاکہ نہ صرف خطے میں قائم قائم ہو بلکہ آزاد فلسطینی ریاست کی بنیاد رکھی جاسکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…