منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

یورپ میں تباہی مچ گئی،لاکھوں افراد حواس باختہ،فرانس کے صدر کا ’’غیرمعمولی‘‘اعلان

datetime 4  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس (این این آئی)یورپ میں تباہی مچ گئی،لاکھوں افراد حواس باختہ،فرانس کے صدر کا ’’غیرمعمولی‘‘اعلان،یورپ میں سیلاب نے تباہی مچادی فرانس سے لیکر یوکرین تک سیلاب کے نتیجے میں پندرہ افرادہلاک جبکہ لاکھوں بے گھر ہوئے ،ادھر فرانس کے شہر پیرس میں بہنے والے دریائے سین میں 30 سال کا سب سے اونچے درجے کا سیلاب ہے، جس کی وجہ سے زیرِ زمین ریلوے نظام اور عجائب گھر بند کر دیے گئے ۔سین میں سیلاب ساڑھے چھ میٹر کی حد تک پہنچ سکتا ہے جس میں اختتام ہفتہ کمی آنے کی توقع نہیں ہے کیوں کہ اس دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پیرس کے مشہورِ زمانہ لوور میوزیم کو بند کر دیا گیا ہے اور عملے نے فن پاروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ لیونارڈو ڈاونچی کی شہرہ آفاق پینٹنگ مونا لیزا اسی میوزیم میں ہے۔حکام کے مطابق وسطی یورپ میں شدید بارشوں کے باعث کم از کم 15 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور فرانس سے لے کر یوکرین تک میں سیلاب آئے ہیں۔فرانس میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ جنوبی جرمنی میں بارشوں نے دس لوگوں کی جان لی ہے، اور کئی قصبے تباہ ہو گئے ہیں۔دسیوں ہزار لوگوں کو گھربار چھوڑ کر پناہ گاہوں کا رخ کرنا پڑا ہے۔لوور میوزیم میں عملے نے سیلاب کے پیشِ نظر ڈھائی لاکھ سے زائد فن پاروں کو تہہ خانوں سے نکال کر اونچے مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے سیلاب کو ’غیرمعمولی‘ قرار دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…