منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بھارت کا پاکستان پر اچھے اور برے دہشتگردوں میں تفریق کرنے کا الزام

datetime 4  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آئی این پی )بھارتی وزیر دفاع منوہر پریکر نے پاکستان پر اچھے اور برے دہشتگردوں میں تفریق کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے مخلص نہیں ،وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات اور خیرسگالی کی جو کھڑکی کھولی تھی وہ آہستہ آہستہ بند ہورہی ہے ،اس سے پہلے کہ یہ بند ہوجائے پاکستان کو بھارت کے ساتھ اپنے خلوص کے حوالے سے اعتمادبڑھانے کی ضرورت ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر دفاع منوہر پریکر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات اور خیرسگالی کی کھڑی کھولی تھی جو اب بند ہورہی ہے کیونکہ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے خلوص کے بارے میں شکوک وشبہات موجود ہیں ۔بھارتی وزیر دفاع نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کا دورہ کرکے مواقعوں کی ایک کھڑکی کھولی تھی میرے خیال میں یہ کھڑکی آہستہ آہستہ بند ہورہی ہے ،اس سے پہلے کہ یہ بند ہوجائے پاکستان کو بھارت کے ساتھ اپنے خلوص کے حوالے سے اعتمادبڑھانے کی ضرورت ہے ۔منوہر پریکر نے الزام عائد کیا کہ پاکستان اچھے اوربرے دہشتگردوں میں فرق رکھتا ہے ،اچھے دہشتگردوں کی افغانستان اور بھارت میں کاروائیوں کیلئے حوصلہ افزائی کی جاتی ہے میرے خیال میں اس مسلئے کو سفارتی سطح پر حل کرنے کی ضرورت ہے ۔



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…