منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سیلاب نے تباہی مچا دی ، شدید مالی و جانی نقصان

datetime 4  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس (این این آئی)یورپ میں سیلاب نے تباہی مچادی فرانس سے لیکر یوکرین تک سیلاب کے نتیجے میں پندرہ افرادہلاک جبکہ لاکھوں بے گھر ہوئے ،ادھر فرانس کے شہر پیرس میں بہنے والے دریائے سین میں 30 سال کا سب سے اونچے درجے کا سیلاب ہے، جس کی وجہ سے زیرِ زمین ریلوے نظام اور عجائب گھر بند کر دیے گئے ۔سین میں سیلاب ساڑھے چھ میٹر کی حد تک پہنچ سکتا ہے جس میں اختتام ہفتہ کمی آنے کی توقع نہیں ہے کیوں کہ اس دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پیرس کے مشہورِ زمانہ لوور میوزیم کو بند کر دیا گیا ہے اور عملے نے فن پاروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ لیونارڈو ڈاونچی کی شہرہ آفاق پینٹنگ مونا لیزا اسی میوزیم میں ہے۔حکام کے مطابق وسطی یورپ میں شدید بارشوں کے باعث کم از کم 15 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور فرانس سے لے کر یوکرین تک میں سیلاب آئے ہیں۔فرانس میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ جنوبی جرمنی میں بارشوں نے دس لوگوں کی جان لی ہے، اور کئی قصبے تباہ ہو گئے ہیں۔دسیوں ہزار لوگوں کو گھربار چھوڑ کر پناہ گاہوں کا رخ کرنا پڑا ہے۔لوور میوزیم میں عملے نے سیلاب کے پیشِ نظر ڈھائی لاکھ سے زائد فن پاروں کو تہہ خانوں سے نکال کر اونچے مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے سیلاب کو ’غیرمعمولی‘ قرار دیا ہے۔



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…