پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

قندیل بلوچ نجی چینل کوبھاری پڑ گئی،پیمرا نے بڑا جرمانہ کردیا

datetime 3  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پیمرا شکایات کونسل سندھ کا 32واں اجلاس پروفیسر انعام باری کی زیر صدارت پیمرا ریجنل آفس کراچی میں منعقد ہوا ۔کونسل نے شاہد حیات، ڈائریکٹر ایف آئی اے کی میسرز سنٹرل میڈیا نیٹ ورک (پرائیویٹ) لمٹیڈ ( چینل- 24)کیخلاف شکایت پر فریقین کا مؤقف سنتے ہوئے چینل- 24 پر دس لاکھ روپے جرمانہ عائد کر نے کی سفارش کی اور تردید اور معذرت نشر کرنے کا حکم دیا۔ کونسل نے چینل کی جانب سے دوبارہ ایسی خلاف ورزی اور فیصلے کی عدم تعمیل پر پیمرا قوانین کے تحت چینل کے لائسنس کی منسو خی کی بھی سفارش کی ہے۔ کونسل نے میسرز جاگ براڈکاسٹنگ سسٹم پرائیویٹ لمٹیڈ (سماء ٹی وی) کی جانب سے براہِ راست نشریات کے دوران قندیل بلوچ کے وزیرِاعظم پاکستان کے خلاف قابلِ اعتراض ریمارکس نشر کرنے پر چینل پر دو لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کی سفارش کی ہے ۔سماء ٹی وی اس معاملے میں پہلے ہی معافی نشر کر چکا ہے۔ کونسل نے میسرز سدرن نیٹ ورکس لمٹیڈ، کراچی کا اتھارٹی کی اجازت کے بغیر مینجمنٹ تبدیل کرنے پر ایم ایم ڈی ایس MMDS)) لائسنس منسوخ کرنے کی بھی سفارش کی ہے ۔ کونسل نے چینل- 92اور K-21 کو حساس نوعیت کے معاملات کی رپورٹنگ کرتے ہوئے احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ ہدایت ایس ایس پی کورٹ پولیس اور انور منصور خان کی شکایت کی سماعت کے بعد کی گئی۔ کونسل نے میسرز شو ٹائم کیبل نیٹ ورک، کراچی کے کیس کا جائزہ لیتے ہوئے مذکورہ کیبل آپریٹرکی جانب سے بقایاجات کی ادائیگی اور قانونی تقاضوں کو پورا کرنے پر لائسنس کی تجدید کی سفارش کی ہے۔ اجلاس میں دیگر کونسل ممبران بشمول محترمہ حوری نورانی ، فرہاد زیدی ، انجم آرا، لال ماجد سلطان خواجہ اور اشفاق جمانی (آر جی ایم /سیکرٹری کونسل) بھی موجود تھے۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…