واشنگٹن(نیوز ڈیسک)
امریکہ میں ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل ہلیری کلنٹن نے ایک بار پھر ڈونلڈ ٹرمپ پر تیر اندازی کر دی۔،نیوجرسی میں صدارتی مہم کے دوران ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار کو ’فراڈ‘کہہ دیا۔نیویارک کے اٹارنی جنرل ڈونلڈ ٹرمپ پر فراڈ کا مقدمہ درج کر رہے ہیں، ٹرمپ کے اپنے ملازمین نے گواہی دی کہ ٹرمپ یونیورسٹی ایک جعل ساز اسکیم تھی جس کے ذریعے ٹرمپ نے محنت کرنے والے لوگوں کے خرچے پر خود کو فائدہ پہنچایا، یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ خود ایک فراڈ ہے۔وہ اْسی طرح امریکیوں کودھوکا دے رہے ہیں جس طرح انہوں نے اپنی یونیورسٹی میں طالب علموں کو داخلہ دے کر دھوکا دیا تھا،ایک کے بعد ایک مسئلے کو ہم یہ دیکھ رہے ہیں کہ نااہل شخص امریکا کا صدر نہیں بن سکتا ۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا ’فراڈ‘،ہیلری کلنٹن کاآخری وار،حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر لے آئیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں