واشنگٹن (مانیٹرنگ) امریکی محکمہ خارجہ کے اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ایف 16 طیاروں کا سودا اب قابل عمل نہیں رہا، اس کی معیاد ختم ہو چکی ہے ۔کیپٹل ہل کا یہ اجلاس پاکستانی امریکی کانگریس کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا، جو ہر سال امریکی قانون سازوں کے سامنے پاکستان کا موقف پیش کرنے کے لیے یہ اجلاس طلب کرتا ہے۔اجلاس کے دوران جب امریکی محکمہ خارجہ کے عہدیدار ڈیوڈ رینز سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیا پاکستان کو 8 ایف سولہ طیاروں کی فروخت کا سودا ختم ہوگیا ہے، تو ان کا کہنا تھا کہ فی الحال اس سودے کی معیاد ختم ہوگئی ہے، اس لیے اب یہ قابل عمل نہیں رہا۔
امریکی کانگریس نے اوباما انتظامیہ کو، پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی فروخت سے روک دیا تھا، جبکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے پاکستان کو دی جانے والی فوجی امداد کے بڑے حصے کو بھی حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی سے مشروط کردیا تھا۔ڈیوڈ رینز کا مزید کہنا تھا کہ ہم چیلنجز کے باوجود پاکستان سے اہم تعلقات میں بہتری کے لیے پرعزم ہیں۔تاہم انہوں نے اس بات کو تسلیم کیا کہ پاکستان کے جوہری پروگرام، حقانی نیٹ ورک اور لشکر طیبہ جیسے دہشت گرد گروپوں کی موجودگی اور ڈاکٹر شکیل آفریدی کی سزا کے حوالے سے امریکا کے تحفظات ہیں۔
پا کستان کو ایف 16 کی فراہمی امریکہ نے آخر ی فیصلہ سنا دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں