ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ کے مشہور اداکار سنجے دت ان دنوں مارشل آرٹ کی ٹریننگ لے رہے ہیں۔بالی ووڈ میں سنجے دت سدھارتھ آنند کی فلم سے واپسی کی تیاری کر رہے ہیں۔ایسی خبریں ہیں کہ سنجے ان دنوں اپنے پالی ہل میں واقع گھر میں مارشل آرٹ کی تربیت کر رہے ہیں۔حالانکہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کی اس ٹریننگ کے بارے میں کسی کو پتہ نہ چلے اس لئے حال ہی میں ایک فوٹو گرافر نے ٹریننگ کے دوران ان کی ایک تصویر کھینچی تھی جس کے بعد انہوں نے اپنے گھر کے اس علاقے کو پوری طرح ڈھک لیا ہے جہاں وہ مارشل آرٹ کی ٹریننگ لے رہے ہیں۔کہا جا رہا ہے کہ یہ فلم سلویسٹر اسٹیلون کی فلم ’’ریمبو‘‘ کی ہندی ریمیک ہے۔مارشل آرٹ کی ٹریننگ کے علاوہ سنجو بابا اپنا زیادہ وقت جم خانے میں گزرا رہے ہیں۔سنجے ابھی ایک ماہ اور ٹریننگ کریں گے۔فلم جلد ہی فلور پر آئے گی۔بتایا جا رہا ہے کہ سنجے دت کو ماسٹر شفوونش آ شرما ٹریننگ دے رہی ہیں۔فلم اب پری پروڈکشن اسٹیج پر ہی ہے۔کریتی سینن اس پروجیکٹ پر ہوں گی یہ تقریباًطے ہے۔اسکرپٹ پر بھی کام چل رہا ہے۔ایک بار ساری باتیں طے ہونے کے بعد فلم کا باضابطہ اعلان ہوگا۔