ممبئی(آن لائن) بالی ووڈ اداکاروں کے لیے باہرممالک آنا جانا ایک عام سی بات ہے جہاں وہ کبھی شوٹنگ کی غرض سے باہر جاتے ہیں تو کبھی اپنی روٹین سے تنگ آکر تبدیلی کی غرض سے باہرممالک چھٹیاں گزارنے جاتے ہیں لیکن کبھی کبھی جلدی جلدی کیے جانے والے دورے اداکاروں کو بھاری بھی پڑجاتے ہیں اور کترینہ کیف کے ساتھ بھی ہوا ہے جنہیں مختلف ممالک کے دوروں کے بعد اسپتال کا رخ کرنا پڑ گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی باربی ڈول کچھ روز قبل اپنی آنے والی فلم جگا جاسوس کی شوٹنگ کے سلسلے میں مراکش گئیں جہاں انہوں نے فلم کی عکسبندی کے علاوہ خوب سیر سپاٹے بھی کئے، اس کے بعد وہ وہیں سے برطانیہ جاپہنچی جہاں انہوں نے کچھ وقت اپنے گھر والوں کے ساتھ گزارا لیکن جیسے ہی وہ ممبئی واپس ہہنچیں انہیں بیماریوں نے آگھیرا۔کترینہ کیف کی حالت اتنی بگڑی کہ انہیں ممبئی کے ایک اسپتال جانا پڑگیا، لوگوں اور میڈیا کی بھیڑ بھاڑ سے بچنے کے لیے انہوں نے نا صرف اپنی آمد کو خفیہ رکھا بلکہ اسپتال کا عقبی دروازہ بھی استعمال کیا تاکہ کسی کی نظر ان پر نہ پڑے لیکن وہ میڈیا ہی کیا جسے بالی ووڈ کی باربی ڈول کی آمد ورفت کا پتہ نہ چل سکے۔ اسپتال کے میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کا 45 منٹ تک چیک اپ کیا اور ضروری ادویات بھی تجویز کیں۔کترینہ کیف کی بیماری کا مکمل طور پر پتہ تو نہ چل سکا لیکن کہا یہ جارہا ہے کہ مراکش میں موسم ان دنوں شدیش گرم ہے جب کہ برطانیہ میں ہلکی پھلکی سردی ہے ، موسم کے اس فرق نے کترینہ کیف کی صحت پر بْرا اثر ڈالا ہے جب کہ کچھ کا کہنا ہے کہ اپنے غیر ملکی دوروں کے دوران کترینہ کیف کو کوئی جذباتی صدمہ پہنچا ہے غیر وجہ کوئی بھی ہو لیکن یہ بات تو طے ہے کہ کترینہ کیف کو غیر ملکی دورے بھاری پڑ گئے ہیں۔۔