اسلام آباد(نیوزڈیسک) بالی ووڈ کے معروف کامیڈین رزاق خان انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق رزاق خان کو اچانک دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے اور لاکھوں پرستاروں کو روتا چھوڑ کر انتقال کر گئے ۔
واضح رہے کے رزاق خان کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کے مایہ ناز اداکاروں میں ہوتا تھا۔ان کی پہلی فلم مہرہ جبکہ پہلی کامیڈی فلم بادشاہ تھی جو 1999میں ریلیز ہوئی جس میں انہوں نے لازوال کردار کنگفو چاچا کا کردار بڑی خوش اسلوبی سے نبھایا جس نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر لا کھڑا کیا جس کے بعد انہوں نے کئی مشہور فلموں’’ انکھیوں سے گولی مارے‘‘ اور’’ ہیلو برادر ‘‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
معروف بالی ووڈ اداکار رزاق خان انتقال کر گئے
1
جون 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں