منگل‬‮ ، 23 ستمبر‬‮ 2025 

فن کے سمندر میں ڈوب کر کام کرتی ہوں، نیلم منیر

datetime 1  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پروڈیوسر اور ڈائریکٹر میری صلاحیتوں پر اعتماد کرتے ہوئے چیلنجنگ کردار کے لیے میرا انتخاب کرتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ سنجیدہ کردار ہو یا رومانوی ہمیشہ فن کے سمندر میں ڈوب کر کام کرتی ہوں۔لیکن اتنا کام کرنے کے باوجود خود کو طالب علم ہی سمجھتی ہوں۔’’چھپن چھپائی‘‘ فلمی کیرئیر کے حوالے سے سنگ میل ثابت ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار ماڈل واداکارہ نیلم منیر نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم اور ٹی وی میڈیم پر کچھ ہٹ کر ہی کرنے کی کوشش کرتی ہوں، جس کے لیے میرا فوکس اسکرپٹ اور اپنا کردار ہوتا ہے۔ اگر کردار پسند آجائے تو تبھی ہی ہاں کرتی ہوں ۔نیلم منیر نے کہا کہ ٹی وی ڈراموں میں زیادہ تر سنجیدہ کرداروں میں نظر آئی ہوں ، حالانکہ پروڈیوسر اور ڈائریکٹر جانتے ہیں کہ میں ہر طرح کے رول کرسکتی ہوں۔ ویسے بھی ٹی وی چینلز پردکھائے جانے والے ڈرامہ سیریلز سنجیدہ موضوع پر ہی بن رہے ہیں۔کیرئیر کے شروع میں ہی ٹی وی کے ساتھ فلموں کی بھی آفرز ہوئیں مگر جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کیا۔محسن علی کی فلم ’’چھپن چھپائی‘‘ کا اسکرپٹ پسند آیا ، اس میں ایک نٹ کھٹ لڑکی کا رول کر کے لطف اندوز ہورہی ہوں۔فن ایک سمندر کی طرح ہیں جہاں روزانہ آپ کچھ نہ کچھ سیکھ ہی رہے ہوتے ہیں ۔ اپنے ہر نئے پروجیکٹ پر پہلے سے زیادہ محنت کرتی ہوں، کیونکہ ہمارا مقابلہ بہت سخت ہوگیا ہے،ٹی وی ناظرین صرف وہی پروگرام یا ڈرامہ دیکھنا پسند کریں گے جس میں ان کو انٹرٹین کرنے کے لیے کچھ ہوگا ۔ اپنی ڈبیو فلم کو ہر لحاظ سے یادگار بنانے کے لیے اپنے کردار پر محنت کر رہی ہوں ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھالالی وڈ ہو یا بالی وڈ مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ، میرے لیے معیار زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



احسن اقبال کر سکتے ہیں


ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…