نئی دہلی (این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ ابھیشک بچن نے کہا ہے کہ میں ایک خاص کردار میں بندھنے کی بجائے ہر طرح کا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کسی اداکار کو کسی ایک کردار کے ساتھ محدود نہیں رہنا چاہئے جب کوئی کسی خاص رول تک محدود ہو جائے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ اپنی اداکاری سے مطمئن ہوگیا ہے، مجھے یہ بالکل بھی پسند نہیں ہے کہ میں اپنی اداکاری سے مطمئن ہو جاؤں۔انہوں نے کہا کہ ایک فنکار میں اداکاری کی بھوک برقرار رہنی چاہئے اور ہمیشہ اس میں بہتری کی کوشش جاری رکھنی چاہئے۔