خواہش ہے کچھ ایسا کروں کہ میرا نام مدتوں یاد رکھا جائے
28
مئی 2016
لاہور (این این آئی) فلم سٹار دعا علی نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے کچھ ایسا کروں کہ مدتوں میرا نام یاد رکھا جائے۔ ایک انٹرویو میں دعا علی نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ شوبز میں ایسے تمام افراد کو موقع ملے جس میں ٹیلنٹ ہو۔ ایک سوال کے جواب میں دعا علی نے کہا کہ بھارتی فلم انڈسٹری کی کامیابی کی سب سے بڑی وجہ وہاں کسی کی مناپلی نہیں ، بھارتی فلم انڈسٹری کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا، پاکستان مخالف بننے والی فلموں کا جواب بھی سفارتکاری کی طرح دینا چاہئے، آج بھارتی عوام کے دلوں میں نفرت کا بیج بونے والی بھارتی فلم انڈسٹری کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں