ممبئی(آن لائن) بالی ووڈ حسینہ پریانکا چوپڑا کے پاؤں ان دنوں زمین پر نہیں ٹکتے ، بھارت میں چالیس دن کے لیے اشتہارات کی شوٹنگ کے اداکارہ کو سو کروڑ روپے ملیں گے۔ امریکی ڈرامے ” Quantico” اور پھر “Baywatch” میں جلوہ گر ہونے والی پریانکا کی ان دنوں پانچوں انگلیاں گھی میں ہیں۔ ہالی ووڈ پراجیکٹس کے ساتھ اداکارہ بھارت میں مختلف اشتہارات میں بھی کام کر رہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چالیس دن کی شوٹنگ کے اداکارہ کو سو کروڑ روپے ملیں گے۔ اس سے پہلے پریانکا آسکر ایوارڈ کی میزبانی کے فرائض بھی سر انجام دے چکی ہیں۔