منگل‬‮ ، 23 ستمبر‬‮ 2025 

فراڈ کے مقدمے میں اداکارہ کی ضمانت منسوخ،عدالت سے ہی دوڑ لگادی

datetime 25  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)سیشن عدالت نے فراڈ کے مقدمے میں ماضی کی اسٹیج اداکارہ سلومی رانا کی درخواست ضمانت مسترد کر دی جبکہ دیگر ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لیں، سلومی رانا ضمانت منسوخ ہونے سے قبل ہی احاطہ عدالت سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئیں ۔گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج چوہدری منیر احمد نے اداکارہ سلومی رانا اور اس کے ساتھیوں کی درخواست ضمانتوں پرفریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کررکھا تھا ۔ سلومی رانا اور اس کے ساتھیوں کے خلاف یہ مقدمہ شازیہ مجیب نامی خاتون کی درخواست پر درج کیا گیا ۔شازیہ مجیب نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اس نے اداکارہ سلومی رانا سے محافظ ٹاؤن میں 2007 ء میں مکان خریدا، کچھ عرصے بعد اداکارہ نے جعلی رجسٹری تیار کر کے وہی مکان کسی اور کو فروخت کر دیا۔اپنا حق مانگنے پر 2011 ء میں سلومی رانا نے میرے اور میرے خاوند کے خلاف جھوٹا مقدمہ بھی درج کروا دیا ۔ درخواست گزار شازیہ مجیب نے مزید بتایا کہ تفتیش میں سلومی رانا کے انگوٹھے اصلی ثابت ہونے پر مقدمہ ڈسچارج ہوا اور فراڈ ثابت ہونے پر اسلامپورہ پولیس نے سلومی رانا اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔سلومی رانا ایک ریکارڈ یافتہ اور فراڈ کرنے کی ماہر ہے ۔ اس کے خلاف فراڈ ، اغواء ، چوری سمیت مجموعی طور پرآٹھ سے زائد مقدمات درج ہیں ۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ سلومی رانا سمیت دیگر ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کی جائیں۔ فاضل عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے سلومی رانا کی ضمانت مسترد کر دی جبکہ دیگر ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لیں ۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



احسن اقبال کر سکتے ہیں


ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…