ممبئی(آئی این پی) بولی ووڈ اداکارہ شردھا کپور انڈر ورلڈ ڈان داو¿د ابراہیم کی بہن حسینہ پارکر کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ اداکارہ شردھا کپور نے بولی ووڈ انڈسٹری سے فنی سفر کا آغاز2010ءمیں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم ”تین پتی “ سے کیا۔ تاہم انھیں شہرت فلم ”عاشقی 2“ سے حاصل ہوئی۔ عاشقی2کی کامیابی کے بعد اداکارہ نے یکے بعد دیگرے کئی ہٹ فلموں میں شاندار اداکاری کا مظاہرہ کیا۔ یہی وجہ ہے کہ شردھا کپور مختصر عرصے میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے بل بوتے پرکئی فلمسازوں کو متاثر کرنے میں کامیاب ہو چکی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ کردار کیلئے پہلے اداکارہ سوناکشی سنہا سے رابطہ کیا گیا تھا ،بعد از اداکارہ کے انکار کے باعث شردھا کپور کو منتخب کیا گیا۔ اداکارہ اس فلم میں پہلی بار 20 سالہ نوجوان لڑکی سے 60 سالہ بوڑھی خاتون تک کا کردار نبھاتے نظر آئیں گی جو ان کے لیے نہایت مشکل تجربہ ہوگا۔