ہفتہ‬‮ ، 28 مارچ‬‮ 2026 

ٹرمپ بھارت میں چھاگئے،ہندوحمایت میں حد سے آگے بڑھ گئے

datetime 13  مئی‬‮  2016 |

نئی دہلی(این این آئی) دارالحکومت دہلی میں سخت گیر ہندو تنظیم ہندو سینا نے آئندہ صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے لیے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا،پوجا کے وقت وہاں ہندو دیوی دیوتاؤں کی بہت سی مورتیاں جمع کی گئی تھیں جہاں پر ٹرمپ کی کامیابی کے لیے خصوصی پوجا کی گئی،بھارتی ٹی وی کے مطابق اس ہندو تنظیم کا کہنا تھا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت اس لیے کر رہی ہے کیونکہ ’دولت اسلامیہ کی شدت پسندی کے خلاف انھی سے انسانیت کی توقع کی جا سکتی ہے۔ہندو سینا کے تقریباً درجن بھر کارکن دہلی کے ایک پارک میں جمع ہوئے اور پوجا پاٹ کی۔ ٹرمپ کی حمایت میں وہاں ایک بینر بھی آویزاں کیا گیا تھا۔اس تنظیم کے بانی وشنو گپتا نے بتایا کہ ’صرف ڈونلڈ ٹرمپ ہی انسانیت کو بچا سکتے ہیں۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی تنظیم کا ٹرمپ کی حمایت کے لیے ملک کے مختلف حصوں میں اس طرح کے بہت سے پروگرام کرنے کا منصوبہ ہے۔ہندو سینا، شیو سینا، بجرنگ دل اور اس طرح کی دیگر بہت سی سخت گیر ہندو تنظیمیں انڈیا میں مسلمانوں کے خلاف اپنے موقف کے لیے معروف ہیں، اور مخالفین پر حملوں کی وجہ سے سرخیوں میں رہ چکی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…