لندن (این این آئی)لندن کے نو منتخب مسلمان میئر صادق خان نے برطانوی وزیراعظم ڈویوڈ کمیرون کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم نے میرے انتخاب کو روکنے کیلئے ’ڈونلڈ ٹرمپ کی پلے بک ‘کے حربے استعمال کرتے ہوئے مختلف حلقوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کی ۔منتخب ہونے کے اگلے دن صادق خان نے انتخابی مہم کے دوران کنزویٹو پارٹی کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کو انہیں انتہاپسندوں کے ساتھ منسلک کرنے کی کوشش کی مذمت کی ۔صادق خان نے کہاکہ ڈیوڈ کمیرون نے خوف اور تحقیر کا استعمال کرتے ہوئے مختلف مذہبی اور نسلی گروہوں کو ایک دوسرے کیخلاف کرنے کی کوشش کی انہوں نے مزید کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ کنزویٹو پارٹی یہ دوبارہ کرنے کی کوشش نہیں کریگی ۔