ماسکو(نیوزڈیسک) روس نے مشرقی یورپ میں مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کی بڑھتی ہوئی موجودگی کے جواب میں اپنی مغربی اور جنوبی سرحدوں پر نئے فوجی یونٹ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ روسی نیوز ایجنسی کے مطابق اس سال کے آخر تک مغربی ملٹری ڈسٹرکٹ میں، جس میں ماسکو اور بحیرہ بالٹک فلِیٹ شامل ہیں، دو نئی ڈویڑنز تعینات کر دی جائیں گی۔ جنوبی ملٹری ڈسٹرکٹ میں، جس میں بحیرہ? اسود کا فلِیٹ بھی شامل ہے، ایک اضافی ڈویژن تعینات کی جائے گی۔ واضح رہے کہ نیٹو نے اس سال فروری میں روس کے ہمسایہ ممالک میں اپنی فوجی موجودگی بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا۔