پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

خدا سے زیادہ اہم کون ہے؟چینی صدر شی جن پنگ

datetime 24  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(نیوزڈیسک) چینی صدر شی جن پنگ نے ملک کی مذہبی تنظیموں سے کہا ہے کہ وہ اپنی اقدار کو چینی ثقافت اور کمیونسٹ پارٹی سے ہم آہنگ بنائیں۔چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق انھوں نے یہ بات بیجنگ میں پارٹی کے مذہب کی جانب رویے کے خدوخال بتاتے ہوئے کہی۔صدرشی جن پنگ نے تقریر میں واضح کیا کہ (نعوذبااللہ) کمیونسٹ پارٹی خدا سے زیادہ اہم ہے،شی جن پنگ مذہبی نے اس موقع پر مذہبی مشروط آزادی دینے کابھی وعدہ کیا ،چین میں لاکھوں بدھ، مسلمان اورعیسائی بستے ہیں۔ شی جن پنگ نے انھیں مذہبی آزادی کا وعدہ تو کیا ہے، لیکن اس آزادی پر قدغنیں بھی عائد ہیں۔ چینی حکومت ترجیح دیتی ہے کہ لوگ سرکار کی جانب سے تفویض کردہ عمارتوں ہی میں عبادت کریں، اور اس کی خلاف ورزی پر سزائیں دی جاتی ہیں۔حکام نے ماضی میں ایسے چرچ توڑ ڈالے ہیں جو ان کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں، اور بیجنگ میں بعض مسلمانوں کو داڑھیاں رکھنے سے روکا گیا ہے۔اس سلسلے میں مغربی سنکیانگ صوبے میں رمضان کے مہینے میں روزے رکھنے اور داڑھیاں رکھنے پر پابندیاں لگائی گئی ہیں جب کہ حال ہی میں مشرقی ڑیجیانگ صوبے میں مقامی حکام نے چرچ منہدم کیے ہیں یا ان پر لگی صلیبیں اکھاڑ پھینکی ہیں۔چین نے 1970 کی دہائی میں مذہب کو جڑ سے اکھاڑ دینے کی کوشش ترک کر کے مساجد، چرچوں اور دوسری عبادت گاہوں پر سرکاری کنٹرول کی حکمتِ علمی اختیار کی تھی۔



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…