جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

بھارتی سپریم کو رٹ نے مسلمان مرَدوں پر غیر اسلامی پابندی لگا دی،”معصوم خواہشات”کا خون کر دیا

datetime 12  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اگرچہ اسلام مسلمان مردوں کو چار شادیوں کی اجازت دیتا ہے مگر بھارتی سپریم کورٹ نے بھارتی مسلمانوں کو اس حق سے محروم کر دیا ہے۔ عدالت کے سامنے سرکاری ملازم خورشید احمد خان کا کیس پیش کیا گیا تھا جسے ریاست پردیش کی حکومت نے پہلی بیوی کی موجودگی میں دوسری شادی کرنے پر نوکری سے نکال دیا تھا۔ سپریم کورٹ کے جسٹس ٹی ایس ٹھا کر اور جسٹس اے کے گوئل پر مشتمل بینچ کا کہنا ہے کہ چار شادیاں ایک رسم ہے اور یہ بنیادی اسلامی عقائد کا حصہ نہیں ہے۔ انہوں نے فیصلے میں لکھا کہ بھارتی آئین کا آرٹیکل 25 مذہب پر عمل اور اس کی تبلیغ کا حق ہر شہری کو دیتا ہے اور بیک وقت دو یا زائد شادیاں کرنا کوئی ایسا حق نہیں ہے کہ جس کے نہ ملنے پر وہ مذہب پر عمل یا اس کی تبلیغ نہیں کر سکتا۔ مزیدپڑھیں:سونے کا طریقہ میاں بیوی کے تعلقات کا آئینہ دار،جدید تحقیق میں دلچسپ انکشاف عدالت کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی نہیں کی جا سکتی۔ عدالت کی طرف سے اترپردیش حکومت کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے خورشید احمد خان کی درخواست خارج کر دی گئی ہے۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…