ریاض – سعودی عرب میں 1000 کروڑوں کی سزا پانے والے مصنف کی جان بخشی کیلئے اب برطانوی شاہی خاندان کے شہزادہ چارلس بھی میدان میں آگئے ہیں اور مغربی میڈیا کے مطابق انہوں نے سعودی فرمانروا سے مصنف کی سزا پر نظر ثانی کے متعلق بات کی ہے۔ اخبار ”میل آن لائن“ کے مطابق شہزادہ چارلس نے سفارتی انداز اختیار کرتے ہوئے سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو مصنف رائف بداوی کی سزا کے خلاف عالمی اضطراب اور اشتعال سے آگاہ کیا ہے۔ رائف بداوی کو 2012ءمیں مذہبی اور سماجی موضوعات پر مبینہ طور پر متنازع تحریریں شائع کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں 1000 کوڑے قسط وار لگانے کی سزا دی گئی تھی جن میں سے ابھی صرف پہلی قسط کے 50 کوڑے لگائے گئے ہیں۔ شہزادہ چارلس کی چھ روزہ خلیجی دورے پر روانگی سے قبل ہی انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ان پر سعودی عرب میں انسانی حقوق کے مسئلے پر بات کرنے کیلئے زور دیا تھا۔ برطانوی سفیر سائمن کولس کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماﺅں کے درمیان دوستانہ ماحول میں مثبت گفتگو ہوئی اور انہوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ شہزادہ چارلس کی سعودی فرمانروا سے ملاقات کے نہایت اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔
پرنس چارلس کی کنگ سلمان سے ملاقات،اہم مطالبہ کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی















































