لاہور ر(نیوز ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعظم نواز شریف اور چیف الیکشن کمشنر کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لیے دائر درخواست ابتدائی سماعت پر ہی خارج کردی۔گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے مقامی شہری اقتدار حیدر کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کہ 1998 ء کے صدارتی انتخابات کے دوران بیلٹ بکس سے پاکستان مخالف پرچی نکلی تھی، اس معاملے پر تحقیقات کا اعلان کیا گیا لیکن ابھی تک ذمہ دار رکن پارلیمان کا تعین نہیں ہو سکا، چیف الیکشن کمشنر نے بھی اس معاملے پر اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ ذمہ دار رکن پارلیمان کا تعین نہ کرنے پر وزیراعظم اور چیف الیکشن کمشنر کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے۔ تاہم عدالرت نے ابتدائی سماعت کے بعد درخواست مسترد کردی۔