کراچی(نیوزڈیسک) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی جانب احتساب عدالت کے جج کی برطرفی کا معاملہ سنگین ہوگیاہے۔ برطرف جج اعجاز خاصخیلی نے چیف جسٹس سندھ ھائی کورٹ سیدسجادعلی شاہ کے خلاف سپریم کورٹ میں ریفرنس دائرکرنے کا اعلان کیا ہے۔اعجازخاصخیلی کے مطابق مجھے بلاوجہ سجاد علی شاہ نے برطرف کیا اورمیرے ساتھ نازیبا زبان کا استعمال کیا گیا۔ اعجاز خاصخیلی نے کہاکہ مجھے کرپشن کے خلاف کام کرنے سے روکنے پر برطرف کیا گیا ہے۔