اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

نیوز اپ ڈیٹ،زلزلہ،گلیشیئر کے ٹکڑے،لینڈ سلائڈنگ،ایمرجنسی نافذ،آفٹرشاکس کی پیش گوئی،متعددہلاک و زخمی

datetime 10  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/لاہور /فیصل آباد /پشاور /مظفر آباد /سوات /نئی دہلی/کابل(نیوزڈیسک)پاکستان ٗ بھارت اور افغانستان میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ٗ زلزلے کے جھٹکوں کے بعد پاکستان میں شہری کلمہ طیبہ اور درود شریف کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ٗخیبر پختون خوا اورآزاد کشمیر میں کچے مکانات اور دیواریں گرنے سے تین افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ٗ ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ٗگلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ اور گلیشیئر کے ٹکڑے گرنے سے کئی مکانات کو نقصان پہنچا ٗ بڑی عمارتوں میں دراڑیں پڑ گئیں ٗ آفٹرشاکس کے پیش ریسکیو اداروں کوالرٹ کردیا گیا ۔ اتوار کو دارالحکومت اسلام آباد جڑواں شہر راولپنڈی ٗ صوبائی دارالحکومت لاہور ٗفیصل آباد، گجرات، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، حافظ آباد، چکوال، گڑھ مہاراجہ ،جہلم، بھکر، ڈیرہ غازی خان ٗملتان ٗ خیبر پختونخوا میں پشاور کے علاوہ کوہاٹ، ہنگو، ایبٹ آباد، مردان ٗ ڈیرہ اسماعیل خان، چترال، قبائلی علاقوں میں باجوڑ ایجنسی، خیبر ایجنسی، مہمند ایجنسی ٗ جنوبی وزیرستان ٗ شمالی وزیرستان ٗآزاد کشمیر میں مظفر آباد اور بھمبر سمیت ملک شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق پاکستان میں اتوار کی دوپہر تین بجکر 29 منٹ پر آنے والے زلزلے کی شدت 6.6 تھی اس کا مرکز افغانستان میں تاجکستان کی سرحد کا قریبی علاقہ بتایا گیا پاکستان کے زلزلہ پیما سینٹر کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش، افغانستان تھا اور اس کی گہرائی 236 کلو میٹر تھی اور پاکستانی محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 7.1 تھی ۔ شدید جھٹکوں کے بعد پاکستان میں شہری کلمہ طیبہ اور درود شریف کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے اور کئی گھنٹے کھلے آسمان تلے گزارے ۔خیبر پختون خوا اور آزاد کشمیر میں کچے مکانات کی چھتیں اور دیواریں گر گئیں جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ زلزلے کا پہلا جھٹکا معمولی نوعیت کا تھا تاہم اس کے کچھ ہی لمحوں بعد زیادہ شدت کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ جس کے بعد لوگ خوف زدہ ہوکر اپنے گھروں سے باہر نکل آئے ٗزلزلے کے باعث مواصلاتی نظام تعطل کا شکار ہوگیا۔ادھر پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں 2 بچے زخمی حالت میں لائے گئے جس کے بعد شہر کے تینوں سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی اپر دیر میں زلزلہ کے باعث مکان کی چھت گرنے سے خاتون اور 3 بچے ملبے تلے جنہیں زخمی حالت میں نکال لیا گیا ۔ گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور گلیشئیر کے ٹکڑے گرنے سے کئی مکانات کو نقصان پہنچا ادھر نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) ، واٹر ایند پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) ، صوبائی ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز (پی ڈی اے) اور ضلعی حکومت سے نقصانات کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی۔خیبر پختونخوا کی پی ڈی ایم اے کو گلگت، چترال اور صوبے میں ممکنہ نقصانات کا جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ٗاین ڈی ایم اے نے شدید زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا خدشہ بھی ظاہر کیا ٗوفاقی دارالحکومت کے ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ہنگامی صورتحال نافذ کی گئی البتہ فوری طورپر اسلام آباد سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔دوسری جانب بھارت کے شمال مغربی حصوں ٗ دارالحکومت نئی دہلی ٗ مختلف ریاستوں پنجاب، ہریانہ سمیت دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے بعد لوگ عمارتوں سے باہر نکل آئے ٗنئی دہلی میں زلزلے کے جھٹکوں کے بعد میٹرو ٹرین کو روک دیا گیا پاکستان سے ملحقہ افغان وعلاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…