سوات(نیوز ڈیسک )سیکیورٹی فورسز نے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران بم بنانے کا ماہر دہشت گرد سمیت 86 ملزمان کو گرفتارکرلیا ۔ سیکیورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاعات پر سوات کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائیاں کرتے ہوئے 86 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ۔ گرفتار کئے گئے ملزمان میں سے ایک بم بنانے کا ماہر بھی شامل ہے۔ سیکیورٹی فورسز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور اس نے بم بنانے کی تربیت افغانستان سے حاصل کی ہے۔ دہشت گرد کو خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس سے تفتیش شروع کردی گئی ۔