اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جرمن انجینیئروں نے ایک انوکھی کشتی کا منصوبہ پیش کیا ہے جو بہ یک وقت کشتی، ہوائی جہاز اور ہوورکرافٹ کا ملاپ ہے۔ ’’فلائی شپ‘‘ کو مستقبل کے ٹرانسپورٹ کو نام دیا گیا ہے جو اس وقت ڈرائنگ بورڈ پر ہے لیکن عملی صورت پر یہ پانی کی سطح سے بلند رہتے ہوئے 250 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرسکتا ہے۔ جرمن ماہرین کا خیال ہے کہ یہ ایجاد پانی پر نقل وحمل کو ایک نیا معنی دے گی اور اس سے بحری قزاقوں کو روکنا بھی ممکن ہوگا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اپنے نام کی طرح اسے مسافروں کو پہنچانے، سمندری حدود کی نگرانی اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ مثلاً اس میں سامان بھر کر روایتی جہازوں کے مقابلے میں بہت تیزی سے ایک ملک سے دوسرے ملک تک بھیجا جاسکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کے بازوؤں کے نیچے ہوا کا ایک گدا بنے گا جس سے یہ ہوورکرافٹ کی طرح آگے بڑھے گا کیونکہ اسے سمندروں پر پرواز کے لیے بنایا جائے گا۔ 37 ملین ڈالر سے بننے والے فلائی شپ کے کیبن میں 1500 مربع فٹ جگہ ہوگی اور بازوؤں کا گھیر 40 میٹر رکھا جائے گا جو تکونی یا ڈیلٹا شکل کے ہوں گے۔ ماہرین نے اس کی تفصیلات ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام جیٹ (مسافر) طیارے فی گھنٹہ 3300 لیٹر پیٹرول ضائع ہیں جب کہ فلائی شپ کو صرف 270 لیٹر فی گھنٹہ پیٹرول درکار ہوگا جو ایک قابلِ ذکر پیش رفت ہے جب کہ اس میں 2 عدد جدید ٹربو پروپلشن انجن نصب ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس اڑنے والی کشتی کے ذریعے سفر کم خرچ اور محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔
دنیا کی انوکھی ترین کشتی، خصوصیات جان کر دنگ رہ جائیں گے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
مسافروں سے بھری فیری سمندر میں ڈوب گئی، 41 افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
-
موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی کے مقدمے میں لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ جاری
-
فیفا ورلڈ کپ فائنل: اسپین کی جیت نے میاخلیفہ کو بھی مالا مال کر دیا
-
پنجاب حکومت نے نئی گاڑی خریدنے والوں کیلئے بڑی پابندی عائد کردی
-
20 سال پرانی گاڑی کے مالکان ہوشیار! نئی پالیسی سامنے آگئی
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ
-
پاکستان میں سریا کی قیمت، فی کلو تازہ ریٹس جاری ہوگئے
-
’’میں بھی ایک انسان ہوں‘‘، شدید تنقید پر لامین یمال کی گرل فرینڈ کا جذباتی بیان
-
سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ خوشگوار نہیں تھا؟ کاجل اگروال نے بڑا انکشاف کر دیا
-
راولپنڈی،14 سالہ شاگرد سے مبینہ زیادتی اور سفاکانہ جنسی تشدد کرنے والا درندہ گرفتار
-
یوٹیوبررجب بٹ کے ساتھ طلاق تنازع، ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑتے ہوئے جذباتی بیان جاری کر دیا
-
یو اے ای کا ویزا آن آرائیول، مخصوص ممالک کے شہریوں کے لیے نئی شرائط جاری
-
پراپرٹی کی ٹرانسفر کیلئے محکمہ ایکسائز کی طرف سے این او سی کی لازمی شرط نے بڑا بحران پیدا کر دیا
-
ایف بی آر کا سسٹم عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان



















































