اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

کراچی، دہشتگردوں کو پناہ دینے کا الزام ، عامر خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

datetime 8  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کے خلاف دہشت گردوں کو پناہ دینے کے کیس کی سماعت 7 مئی تک ملتوی کردی ہے ۔ جبکہ رئیس مما ، شہزاد ملا ، عمران اعجاز نیازی اور نعیم ملا سمیت مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے گئے ہیں ۔جمعہ کو انسداد دہشت گردی عدالت کراچی میں ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کے خلاف دہشت گردوں کو پناہ دینے کے کیس کی سماعت ہوئی ۔ تفتیشی افسر نے مفرور ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری سے متعلق رپورٹ جمع کرا دی ۔ مفرور ملزموں میں رئیس مما ، شہزاد ملا ، عمران اعجاز نیازی اور نعیم ملا شامل ہیں ۔ ان ملزموں پر بھتہ خوری ، ٹارگٹ کلنگ اور شہر میں خوف و ہراس پھیلانے کے الزامات ہیں۔ رینجرز کا دعوی ہے کہ 11 مارچ کو نائن زیروپر چھاپے کے دوان یہ ملزمان فرار ہوگئے تھے۔ عدالت نے عامرخان سے پوچھا کہ کیا آپ ملزموں کو نہیں جانتے عامر خان نے جواب دیا کہ نہیں میں کسی نہیں جانتا۔ تفتیشی افسر نے مفرور ملزموں کی عدم گرفتاری کے بارے میں کہا کہ ہمارے پاس وسائل نہیں ہیں۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ آپ کے پاس کتنے کیس ہیں۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ میرے پاس 90 کیسز ہیں۔ عدالت نے برہمی کا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو ملزموں کے نام اور پتے تک نہیں معلوم، کیا تفتیش کی ہے۔ منہاج قاضی کہاں ہیں، کتنا عرصہ ہوا انہیں گرفتار کئے ہوئے۔ تفتیشی افسر کے پاس جواب نہین تھا۔ : عدالت نے مفرور ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 5 مئی تک ملتوی کردی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…