اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

پاناما لیکس، شاہ محمود قریشی کا حیرت انگیز موقف سامنے آگیا،حکومت کو اہم پیشکش

datetime 8  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاناما لیکس نے پوری دنیا میں تہلکہ مچایا دیا ہے ہمیں ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے کی بجائے ایک معقول راستہ تلاش کرنا ہوگا تاکہ ملک کا وقار بھی بلند ہو اور کرپشن کا ہمیشہ کے لئے راستہ بند کرسکیں۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں پانامہ پیپرز پر جاری بحث میں حصہ لیتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے پاناما لیکس پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تو حکومت نے اس کا جواب دیا۔ حکومت سمجھتی ہے کہ معاملہ اتنا سنگین نہیں۔ اگر ایسا ہوتا تو آئس لینڈ کا وزیراعظم استعفٰی نہیں دیتا۔ ارجنٹائن کے صدر کے خلاف تحقیقات شروع نہ ہوتیں۔ ہالینڈ کے سب سے بڑے بنک کا صدر بھی مستعفٰی نہ ہوتا اور بھارت میں یورپ میں تحقیقات شروع نہ ہوتیں۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 370 صحافیوں اور 100 میڈیا ہاوسز نے تحقیقات کرکے ایک کروڑ 15 لاکھ صفحات پر مشتمل رپورٹ جاری کی جس میں 200 پاکستانیوں کے نام بھی ہیں اپوزیشن جماعتیں چاہتی ہیں تحقیقات ہوں حکومت کہتی ہے تیار ہیں سب کا اس پر اتفاق ہے مسئلہ صرف یہ ہے کہ تحقیقات کیسے ہوں ؟ کمیشن کے قیام پر بھی سب متفق ہیں صرف اس کی نوعیت طے کرنا ہے کہ یہ کیسا ہوگا۔ ہم کسی کی پگڑی نہیں اچھالنا چاہتے ہم صرف اصلاح چاہتے ہیں۔ اس مقصد کے لئے قابل اعتماد تحقیقات چاہتے ہیں اور یہ کام صرف ایک جج کرسکتا ہے۔ جب ہم کنٹینر پر تھے تو کہا جاتا تھا کہ پارلیمنٹ میں آؤ۔ آج ہم یہ معاملہ پارلیمنٹ میں ہی اٹھارہے ہیں۔ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں کمیشن کے قیام کا اعلان کیا ہمیں ان کی نیت پر شک نہیں مگر ماضی میں جتنے بھی کمیشن بنے ان میں حقائق سامنے نہ آسکے۔ کئی ایک کی تو رپورٹ تک شائع نہیں ہوئی۔ اسی لئے وزیراعظم کے اعلان کردہ کمیشن کو تمام اپوزیشن جماعتوں وکلا اور سول سوسائٹی نے مسترد کردیا ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن بنے جس کی معاونت بین الااقوامی فرم کرے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افسوس کی بات ہے کہ اس اہم معاملہ پر ایف بی آر پر موت طاری ہے۔ الیکشن کمیشن گونگا بنا ہوا ہے۔ ہم کسی پر کیچڑ اچھالنے کی بجائے معقول راستہ تلاش کرنا چاہتے ہیں تاکہ ملک کا وقار بلند ہو اور کرپشن کا راستہ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے بند ہوجائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…