اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

رجب کا چاند ،مفتی منیب الرحمن نے فیصلے کا اعلان کردیا

datetime 8  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مفتئ اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ آج رجب المرجب 1437 ؁ھ کا چاند نظرآگیاہے ، یکم رجب ہفتہ09 اپریل کو ہوگی ۔ دریں اثنا مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کے زیرِ صدارت دفتر محکمۂ موسمیات (میٹ کمپلیکس)، موسمیات چورنگی ، یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں زونل کمیٹی سے حافظ محمد سلفی ، قاری نذیر احمدنعیمی،مولانا صابر نورانی،مولانا فیروزالدین رحمانی اور علامہ سید علی کرار نقوی نے شرکت کی ۔فنی معاونت کے لئے ڈائرکٹر محکمۂ موسمیات ڈاکٹر عبدالرشیداور اسسٹنٹ منیجرسپارکو زین رحیم نے شرکت کی ۔ ملک بھر میں زونل رویتِ ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اُن کے اپنے اپنے مراکز پر منعقد ہوئے۔کراچی ،بہاولپور،خانپور،ساہیوال سے رویت کی شہادتیں موصول ہوئیں اور خود کمیٹی کے ارکان نے چاند دیکھا ، لہٰذا اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیاکہ یکم رجب ا لمرجب1437 ؁ھ ہفتہ 09اپریل کو ہوگی اور شبِ معراج 04مئی (بدھ اورجمعرات کی درمیانی شب) کو ہوگی ۔اجلاس کے اختتام پر ملکی سلامتی اور قومی معیشت کے استحکام کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…