ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

فرانس کی فضائی میزبانوں کا ایران میں حجاب پہننے سے انکار

datetime 4  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس(نیوز ڈیسک)فرانس میں ہوابازی کی خدمات کی قومی انجمن نے کہاہے کہ فرانس کی فضائی کمپنی ”ایئر فرانس“کی خواتین اہل کاروں اور فضائی میزبانوں نے ایران جانے والی پروازوں اور تہران ایئرپورٹ پر قیام کے دوران حجاب (سر پر اسکارف)پہننے سے انکار کر دیا ہے، واضح رہے کہ ایران کے ساتھ نیوکلیئر معاہدہ طے پانے کے بعد ایک اہم پیش رفت میں، 8 برس کے وقفے کے بعد 17 اپریل سے پیرس اور تہران کے درمیان فضائی پروازیں چلانے کا اعلان کیا گیا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایئر فرانس کمپنی نے اپنی خواتین فضائی میزبانوں کے لیے یہ ہدایت جاری کی تھی کہ وہ ایران کے لیے عنقریب دوبارہ شروع ہونے والی پروازوں کے دوران سر پر اسکارف لگائیں اور اسکرٹ کے بجائے ٹراﺅزر پہنیں۔ہوابازی کی قومی انجمن کے ایک ذمہ دار کا کہنا تھا کہ خواتین فضائی میزبانوں کی ایک بڑی تعداد نے انجمن سے رابطہ کر کے حجاب پہننے سے انکار کردیا ہے۔ اس سے قبل ایئر فرانس نے ان ہدایات کی خلاف ورزی کی صورت میں پابندیاں عائد کرنے کا انتباہ جاری کیا تھا۔دوسری جانب ایئر فرانس نے باور کرایا ہے کہ جس ملک کا سفر کیا جا رہا ہو، وہاں غیرملکی زائرین کی طرح طیارے کے عملے پر بھی اس ملک کے قوانین پر چلنا لازم ہوتا ہے۔ ایرانی قانون کے مطابق پورے ملک میں جائے عام پر خواتین کے لیے حجاب پہننا لازم ہے۔ایئر فرانس کے مطابق ایران کے لیے پروازیں چلانے والی تمام بین الاقوامی فضائی کمپنیاں ان ہدایات کی پابندی کرتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…